ETV Bharat / city

الیکشن کمیشن کا سنجے سنگھ کو نوٹس

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 5:02 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:18 AM IST

عاپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کو یہ نوٹس ان کے دو فروری کے اس متنازعہ بیان پردیا گیا جس میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرہنگامہ کرانے کی تیاری کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی نے اس بیان پر 'الیکشن کمیشن' میں شکایت کی تھی۔

election commission notice to sanjay singh
الیکشن کمیشن کا سنجے سنگھ کو نوٹس

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو الیکشن کمیشن نے ان کے قابل اعتراض بیان پر نوٹس جاری کیاہے۔

راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو یہ نوٹس ان کے دو فروری کے اس متنازعہ بیان پردیا گیا جس میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ہنگامہ کرانے کی تیاری کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی نے اس بیان پر الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔

کمیشن نے سنجے سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 فروری 12 بجے تک جواب مانگا ہے۔

دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے 8 فروری کو پولنگ ہونی ہے اور آج شام 6 بجے انتخابی تشہیر ختم ہوجائے گی۔

سنجے سنگھ نے 2 فروری کو اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ علاقے میں بڑا جھگڑا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دہلی کے لوگوں اور الیکشن کمیشن کو پہلے سے ہی اس بارے میں ہوشیارکرنا چاہتے ہیں۔

رکن پارلیمان نے کہا تھا کہ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے بوکھلائی ہوئی ہے اور دو فروری کو شاہین باغ میں کوئی بڑا ہنگامہ کرانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس نے 428 'انجن والے ٹھیلے' ضبط کیے

خیال رہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں گزشتہ پچاس دنوں سے زیادہ وقت سے مظاہرہ چل رہا ہے۔ شاہین باغ میں چل رہے مظاہرہ پر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام جوابی الزام لگانے میں پیچھے نہیں ہیں۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Feb 6 2020 3:52PM

الیکشن کمیشن کا سنجے سنگھ کو نوٹس

نئی دہلی، 6فروری (یوا ین آئی) عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو جمعرات کو الیکشن کمیشن نے قابل اعتراض بیان پر نوٹس جاری کیاہے۔

راجیہ سبھا کے رکن مسٹر سنگھ کو یہ نوٹس انکے دو فروری کے اس متنازعہ بیان پر دیا گیا جس میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ہنگامہ کرانے کی تیاری کا الزام لگایا تھا۔ بی جے پی نے اس بیان پر الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی۔

کمیشن نے مسٹر سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ سات فروری کو 12بجے تک جواب مانگا ہے۔

دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے آٹھ فروری کو پولنگ ہونی ہے اور آج شام چھ بجے انتخابی تشہیر ختم ہوجائے گی۔

مسٹر سنگھ نے دو فروری کو اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ علاقہ میں بڑا جھگڑا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دہلی کے لوگوں اور الیکشن کمیشن کو پہلے سے ہی اس بارے میں ہوشیارکرنا چاہتے ہیں۔ رکن پارلیمان نے کہا تھا کہ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے بوکھلائی ہوئی ہے اور دو فروری کو شاہین باغ میں کوئی بڑا ہنگامہ کرانا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں گزشتہ پچاس دن سے زیادہ وقت سے مظاہرہ چل رہا ہے۔ شاہین باغ میں چل رہے مظاہرہ پر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام جوابی الزام لگانے میں پیچھے نہیں ہیں۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1540

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.