ETV Bharat / city

اقتصادی پیکیج 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے فارمولے پر: شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کے تحت غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقوں کے لیے معلنہ خصوصی اقتصادی پیکج 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے فامولہ کو ثابت کرنے والا بتاتے ہوئے اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے۔

اقتصادی پیکیج 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے فارمولے پر: شاہ
اقتصادی پیکیج 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کے فارمولے پر: شاہ
author img

By

Published : May 14, 2020, 11:55 PM IST

مسٹر شاہ نے پیکج کے اعلان کے بعد آج سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان تمام طبقوں کے لوگوں کی زندگی آسان ہوگی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت اس آفت کے وقت ہر طبقہ کے تئیں فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج سے ان طبقوں کے کروڑوں لوگوں کو فائدہ ہوگا اور انہیں زندگی بسر کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج سے جہاں حاشیے پر کھڑے شخص کو فائدہ ہوگا وہیں کسانوں کو بھی فائدہ ملے گا اور زرعی شعبے میں پوزیشن مضبوط ہوگی۔ ایک ملک ایک راشن کارڈ سکیم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے تارکین وطن محنت کشوں کو خاص طور پر فائدہ ہو گا۔ رہائشی علاقے کی مدد دے کر حکومت نے مڈل کلاس کو راحت پہنچانے کا کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.