ETV Bharat / city

دوارکا پولیس نے علماء کرام کو عید کی پیشگی مبارکباد دی

author img

By

Published : May 22, 2020, 11:30 PM IST

نئی دہلی: مقدس ماہ رمضان کا آخرہ عشرہ بھی اختتام ہونے کو ہے اور عید کی آمد سر پر ہے۔ موقع کی مناسبت سے دوارکا پولیس نے علما اور آئمہ کرام کو عید کی پیشگی مبارد دی اور کھجو اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

Dwarka Police Meetings with Scholars and Imams  , Eid greetings, dates and sweets
دوارکا پولیس نے علماء کرام کو عید کی پیشگی مبارکباد دی

ملک کی موجودہ صورتحال و کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق قومی راجدھانی دہلی کے دوارکا ڈسٹرکٹ پولیس نے علاقے کی تمام مساجد کا دورہ کیا، علماء کرام اور آئمہ کرام کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دوارکا ڈسٹرکٹ پولیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ انہیں پیشگی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کھجوریں اور مٹھائیاں پیش کیں۔ ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن 4.0 میں حکومت کے رہنما اصولوں کے نفاذ میں ہماری مدد کرتے رہیں۔

ویڈیو

پولیس نے کہا کہ ملک میں اس وقت ہیلتھ ایمر جنسی نافذ ہے اور کورونا وائرس کے خلاف تمام ادارے اپنا کردار بھر پور ادا کر رہے ہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ میں علماء کرام کا کردار بھی بہت اہم ہے، علماء کرام شہریوں کو آگاہ کریں کہ وہ گھروں میں اپنی عبادات کریں اور عید کی نماز ادا کریں، تاکہ کوروناوائرس سے مقابلہ کیا جاسکے۔ یہ بھی کہا گیا کہ بغیر ضروری کام کے اپنے گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں۔ انہیں یہ بھی مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل کریں تاکہ وبائی امراض کوڈ 19 سے خود کو محفوظ رکھیں۔

دوارکا ڈسٹرکٹ پولیس بہتر رابطہ کاری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے امن کمیٹی کے اجلاس بھی کر رہی ہے۔ علاقے میں پوسٹر چسپاں کردیئے گئے ہیں اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے پی اے سسٹم کے ذریعے اعلان کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.