دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو لکھے گئے خط میں سرسا نے کہا ہے کہ 'ان کے دو اسپتال ہیں جس میں ایک 500 بیڈ جبکہ دوسرا 50 بیڈ مشتمل ہے'۔ حکومت اس کا استعمال کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے کر سکتی ہے'۔
![دلہی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو لکھا گیا خط](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-ndl-01-dsgmcofferstwoofitshospitforcorona-7201255_09042020094140_0904f_1586405500_676_0904newsroom_1586412385_385.jpg)
مجیندر سنگھ سرسا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہوٹلوں اور بینکویٹ ہال وغیرہ کو قرنطین مرکز بنا کر کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کررہی ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہو رہے مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت کمیٹی کے دونوں اسپتالوں کا استعمال میں لا سکتی ہے۔
مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'یہاں جو وسائل لگائے جائیں گے وہ مستقبل میں لوگوں کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوں گے، جبکہ ہوٹلوں اور کسی اور جگہ یہ کام کرنا شاید ہی ممکن ہے'۔
سرسا آگے لکھتے ہیں کہ 'دہلی حکومت جب تک چاہے گرو ہرکیشن اسپتال اور گوردوارہ بالا صاحب اسپتال کو استعمال کرسکتی ہے'۔