ETV Bharat / city

دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو میوات کی سرکردہ شخصیات نے دعاؤں سے نوازا۔

distribution-of-laptops-among-10th-and-12th-class-students
دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 1:33 PM IST

Updated : Oct 19, 2020, 10:01 PM IST

ریاست ہریانہ کے میوات میں دسویں اور بارہویں جماعت میں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔

جمعیت علما کے زیر اہتمام میو ایجوکیشنل نامی تنظیم کے تعاون سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں ضلع کے مختلف علاقے کے طلبا کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا، نوح ضلع سے مرادباس گاؤں کے رہنے والے موسم اور معروف عصری درسگاہ اراؤلی کی ٹاپ کرنے والی طالبہ فرحت ناز کو چنا گیا۔ ضلع پلول سے نازیہ ظہیر میو، فریدآباد سے ندا خان، گڑگاؤں ضلع سے مسکان میو کو اعزاز سے نوازا گیا۔

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو میوات کی سرکردہ شخصیات نے دعاؤں سے نوازا۔

ویڈیو

مختلف تقاریب کو منعقد کرنے اور طلبا کی حوصلہ افزائی کرنے میں جمعیت علماء میوات کے جنرل سیکریٹری صابر قاسمی، الفلاح ماڈل اسکول کے ڈائریکٹر قاری سراج الدین، مورخ میوات صدیق احمد میو، اسلم گوروال ماسٹر شفیع نے خصوصی کردار ادا کیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے سابق صدر مولانا خالد حسین نے کہا کہ حوصلہ افزائی ضروری ہے اس سے صلاحیتوں کو پروان چڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

اسلم گوروال نے کہا میوات تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے لیکن اب اسکولی سطح سے ہی میوات کے تعلیمی معیار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ماسٹر شفیع محمد نے کہا کہ تعلیمی لحاظ سے میوات میں انقلاب آئے اور طلبا میں مسابقہ اور مقابلے بازی کی لگن پیدا ہو یہی اس مہم کا مقصد ہے۔

مورخ میوات صدیق احمد میو نے کہا کہ میوات نے 1923 میں پڑھنا شروع کیا اور 1947میں میوات کا تعلیم یافتہ طبقہ پاکستان چلا گیا اور ہم بقیہ قوموں کے مقابلے ایک پیڑھی پچھڑ گئے لہٰذا ہمیں غیر معمولی محنت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ یہ اعزازات میو ایجوکیشنل نامی تنظیم کے چیئرمین سعید اقبال کی جانب سے نوازے گئے۔

Last Updated : Oct 19, 2020, 10:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.