ایسوسی ایشن کے صدر موہت ماتھور نے چیف جسٹس کو ایک خط میں وکیلوں کو دہلی میں داخلے کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وکلاء کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے لئے قانون کی کتابیں درکار ہیں جو ان کی رہائش گاہ پر دستیاب نہیں ہیں۔.
وکلاء کے پاس اپنے دفاتر میں اپنے مقدمات سے متعلق فائلیں اور ریکارڈ وغیرہ موجود ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے بہت سارے افراد جو دہلی سے باہر رہتے ہیں انہیں دہلی میں داخلے کی سہولت دی گئی ہے۔