ایسوسی ایشن کے صدر آر سی جین نے کہاکہ کمیشن کی شکایت ملنے پر تو کارروائی کرتا ہے لیکن کبھی بھی خود نوٹس لیکر کارروائی میں دلچسپی نہیں دکھاتا۔ بچوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے لوگوں کو کمیشن کا حصہ بنایا جانا چاہئے تاکہ کمیشن ایک بوجھ بننے کے بجائے موثر ثابت ہو۔
مسٹر جین نے کہا کہ آج بھی دہلی میں مصروف ترین چوراہوں پر نابالغ بچے بھیک مانگتے، پین، اخبارات اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بیشتر مقامات پر ایسے بچوں کے و الدین یا دیگر محافظین کہیں دور بیٹھ کر ان سے یہ کام کراتے ہیں۔ جن بچوں کو اسکول میں ہونا چاہئے وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر چلتی گاڑیوں کے درمیان بھاگتے پھرتے رہتے ہیں۔