ETV Bharat / city

Condemn Dharam Sansad Hate Speech: دھرم سنسد کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کا سلسلہ جاری - دھرم سنسد پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا صدر سراج طالب

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر سراج طالب اور سماجی کارکن سمیر خان اور اسلم خان نے دھرم سنسد میں دئیے گئے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں اقلیتی طبقہ خوفزدہ ہے۔ Welfare Party of India and Social Workers Condemned Hate Speech Dharam Sansad اس طرح کے بیان کو آر ایس ایس اور بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ Demand to Take Action Against Those Spreading Communal Hatred

دھرم سنسد کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 7:53 AM IST

نئی دہلی: گزشتہ دنوں ہریدوار میں تین روز دھرم سنسد میں ہندو سخت گیر کی جانب سے مسلم طبقہ کے خلاف دئیے گئے نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان Hate Speeches Made at a Dharma Sansadکی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand to Take Action Against Those Spreading Communal Hatred at Dharma

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے دہلی کے صدر سراج طالب نے ہری دیوار میں دھرم سنسد میں دیئے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش اسمبلی الیکشن سے قبل بی جے پی اس طرح کی بیان بازی کراکے ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ Welfare Party of India President Siraj Talib Condemn Dharam Sansad Hate Speech

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور اقتدار کے دوران اقلیت خوفزدہ ہیں۔ کبھی بی جے پی ارکان کی جانب سے تو کبھی مذہبی پیشوا کی جانب سے ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت انگیز بیان بازی کی جاتی ہے۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے صدر نے کہا کہ ان کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ وہ کھلے عام بابائے قوم مہاتما گاندھی تک کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ایسے نفرت پھیلانے والے لوگوں کے خلاف عوام کو آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔Derogatory and Abusing Remarks on Gandhi at Raipur Dharam Sansad

سراج طالب نے کہا کہ ویلفیئر پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ اس طرح کی کوئی دھرم سنسد اس طرح کی بیان بازی کی جرأت نہ کرسکے۔

دھرم سنسد کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کا سلسلہ جاری

وہیں سماجی کارکن سمیر خان نے دھرم سنسد میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف بیان بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں اس طرح کی بیان بازی کی جارہی ہے، جو ملک کےلیے نقصان دہ ہے۔ Social Worker Condemn Dharam Sansad Hate Speech اگر آج کوئی مسلمان اس طرح کا بیان دیتا تو پورے ملک میں کہرام مچادیا جاتا لیکن ہریدوار میں ہندو دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیئے جاتے ہیں اور تمام سیکولر پارٹیاں اس پر خاموش ہیں۔

انہوں نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ کیوں خاموش ہیں اگر کوئی مسلمان اس طرح کا بیان دیتا تو فوراً پریس کانفرنس کرکے سارے الزامات عائد کردیتے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھلے عام بیان بازی سے نفرت بڑھتی ہے، جو ملک کی ترقی کے لیے نقصان دہ ہے۔ لہٰذا ایسے لوگوں کو حکومت کنٹرول کرے۔

سماجی کارکن اسلم خان نے کہا کہ دھرم سنسد میں ایک مخصوص طبقے کے خلاف دئیے گئے اشتعال انگیز بیان سے لگتا ہے کہ اسے آر ایس ایس اور بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے ہندو دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اس طرح کی بیان بازی سے خانہ جنگی پیدا ہوسکتی ہے،اگر ملک کو سلامت رکھنا ہے تو ایسے نفرت انگیز بیان بازی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: Muslim Leaders Reaction on Hate Speech: نفرت انگیز بیان پر نوجوان مسلم لیڈران کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.