دارالحکومت دہلی میں مسلسل 40 ڈگری سیلسیس گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی۔ہلکی بوندا باندی کے بعد اتنا تیز طوفان آیا کہ فضا میں چاروں طرف گرد و غبار اڑنے لگے۔
دیکھتے ہی دیکھتے آسمان میں کالے بادل چھاگئے اور تیز ہوائیں چلنے لگی۔ حالانکہ گرمی سے پریشان حال روزہ داروں کے لیے شام کا لمحہ راحت بخش رہا۔ لیکن راہگیروں کو گھر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شام کے وقت اپنے دفاتر سے گھر پہنچنے والے لوگوں کو طوفان کے سبب گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنی پڑی حتٰی کے طوفان کا زور ختم ہوا تو لوگ اپنے منزل کی جانب رواں دواں ہوئے۔
طوفان کے سبب کئی روزہ داروں کو راستے میں ہی روزہ کھولنا پڑا۔ جمعہ کی دیر شام تک ہلکی بارش ہوتی رہی فی الحال موسم کافی خوشگوار ہے۔