ETV Bharat / city

سسودیا کو کورونا انتظامیہ کا نوڈل وزیر بنایا گیا

دارالحکومت دہلی میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو کووڈ 19انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے بین وزارتی تال میل کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

دہلی: سسودیا بنے کورونا انتظامیہ کے نوڈل وزیر

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 5:12 PM IST

دہلی حکومت نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو اہم ذمہ داری دیتے ہوئے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلائو کو روکنے کےلئے کووڈ19 انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس سلسلے میں ایک حکمنامے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ-19 انتظامیہ کے لئے نوڈل وزیر کے طور پر کام کریں گے اور اگلے حکم تک بین وزارتی تال میل کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

دارالحکومت میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے درمیان جمعرات کو کورونا کے 16,699 نئے معاملے سامنے آئے تھے اور اس وبا کی وجہ سے 112 اورلوگوں کی موت ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے آج رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں میں کرفیو نافذ ہو جائے گا۔

دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران، دہلی میں آڈیٹوریم، مال، جم اور اسپا مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے، لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا جائے گا اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.