ETV Bharat / city

دہلی فساد متاثرین کو دہلی حکومت کی امداد ایک مذاق - موجپور کے فساد زدگان

دہلی فسادات کے متاثرین کو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فوری مدد دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن موجپور کے فساد زدگان کو حکومت نے محض 20 ہزار کی مدد کی ہے جبکہ اعلان 5 لاکھ کا کیا تھا۔

delhi riots victims in jafarabad are trouble till now
دہلی فسادات میں برباد ہوئے افراد اب تک پریشان
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:54 PM IST

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ فروری ماہ میں جب شدت پسندوں نے مکانوں اور دکانوں کو نذر آتش کیا تھا، تب برسوں کی کمائی سے بنائی گئی دکانیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی تھی۔

دنیا بھر میں شدید نکتہ چینی کے بعد باز آبادکاری کے لیے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے متاثرین کو فوری مدد دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن موجپور کے فساد زدگان کے لیے دہلی حکومت کی امداد ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے، حکومت نے انہیں اب تک محض 20 ہزار کی مدد کی ہے جبکہ اعلان 5 لاکھ کا کیا گیا تھا۔

دہلی فسادات میں برباد ہوئے افراد اب تک پریشان

حالانکہ اس وقت دہلی حکومت کی جانب سے فساد زدگان کی مدد کے لیے متعدد اعلانات کیے گئے تھے، لیکن حقیقت میں وہ وعدے ہی نکلے جن کے مکمل ہونے کا انتظار فساد زدگان ابھی بھی کر رہے ہیں۔

فساد زدگان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی دکانیں سب سے پہلے نذر آتش کی گئی تھیں، فساد کے بعد کورونا وائرس نے ہماری پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا، کچھ امید حکومت سے تھی تو وہاں سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔ حالانکہ اب فساد زدگان دکانیں تعمیر کرانے کے لیے قرض لیکر اس کام کو انجام دے رہے ہیں لیکن جو قرض انہوں نے لیا وہ کس طرح ادا کریں گے اس پر ابھی وہ فکر مند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.