قومی دارالحکومت دہلی کے ہوم سیکریٹری اجے کمار بھلا نے پولیس کمشنر امولیا پٹنایک کے ساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ منعقد کی، میٹنگ میں دہلی کے لا اینڈ آرڈر کا جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ انتخابات کے پیش نظر دہلی میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور یوم جمہوریہ کی تیاریاں بھی زورو شور سے جاری ہیں۔
میٹنگ میں پٹنایک نے پولیس کے اعلیٰ عہدیدارون سے بھی گفتگو کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا۔
مزید پڑھیں: ایس پی کو بدنام کرنے کی سازش
پٹنایک نے کہا کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات کے تحت ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس تعلق سے انہوں نے تمام عہدیداران کو مستعد رہنے اور سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔