نئی دہلی: جنوبی دہلی کی پولیس نے چرس کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک نیپالی شہری کو گرفتار کرکے اس سے 1.8 کلوگرام چرس برآمد کیا۔
ہفتہ کے روز ایک پولیس اہلکارنے بتایا کہ کوٹلہ مبارک پور تھانہ پولس نے گزشتہ رات سیوا نگر کے نزدیک ویمل کمار (40) کو 1.8 کلوگرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا۔ وہ بنیادی طورپر نیپالی شہری ہے لیکن وہ یہاں گریٹر کیلاش میں رہتا ہے۔
پولیس کے مطابق ویمل کمار نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک اسپا میں کام کرتا تھا لیکن ملازمت چھوٹنے کے بعد اس نے پیسہ کمانے کے لیے منشیات کی اسمگلنگ شروع کردی۔
پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔