ETV Bharat / city

دہلی کے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے ایم آئی ایم تیار ہے: کلیم الحفیظ

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 12:25 PM IST

دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی کے ایم سی ڈی انتخابات میں ایم آئی ایم تمام مختص سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔

Delhi MIM President Kaleem Al Hafeez
دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گذشتہ کچھ عرصوں سے حیدرآباد سے نکل کر ملک کی دیگر ریاستوں میں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کی جدو جہد کر رہی ہے۔ بہار میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کو کامیابی بھی حاصل ہوئی تھی البتہ دہلی میں ایم آئی ایم ابھی تک ناکام ہی رہی ہے۔

تاہم اب دہلی میں ہونے والے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے شروع سے کام کر رہے ہیں۔

دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ سے خصوصی گفتگو کی، جس میں انھوں نے آئندہ دنوں میں ہونے والے دہلی ایم سی ڈی انتخابات کے متعلق کہا کہ ایم آئی ایم زمینی سطح پر کام کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں دہلی میں ایم آئی ایم مظبوطی سے الیکشن لڑے گی۔

کلیم الحفیظ نے بتایا کہ وہ دہلی میں تمام مختص سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریں گے۔ ان کا مقصد اقلیتی طبقہ کے کاونسلروں کی تعداد کو دوگنا کرنا ہے تاکہ اقلیتوں کی جانب سے بہتر نمائندگی کی جا سکے۔

انہوں نے کیجریوال پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی عوام نے کیجریوال پر بھروسہ کرکے انتخابات میں کامیاب بنایا تھا، لیکن انہوں نے اقلیتوں کے ساتھ دھوکہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے نہ تو کانگریس نے کام کیا اور نہ ہی عام آدمی پارٹی نے۔ تاہم اب دہلی کی عوام کے پاس متبادل موجود ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام ہم پر بھروسہ جتائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.