ETV Bharat / city

دہلی کی شاہی جامع مسجد نمازیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار - delhi jama masjid

مرکزی حکومت نے ان لاک 1.0 کے دوران آٹھ جون سے مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت دہلی کی شاہی جامع مسجد انتظامیہ نے مسجد کو نمازیوں کے لیے تیار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

delhi jama masjid is ready to welcome worshipers

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 11:06 PM IST

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں عوام کے داخلے سے متعلق تیاریاں کی جا رہی ہیں حالانکہ ابھی دہلی حکومت کی جانب سے یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ 8 جون سے کیا دہلی کے مذہبی مقامات پر لگی پابندی ہٹائی جائے گی یا نہیں۔ لیکن مغلیہ سلطنت میں تعمیر ہوئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے نائب امام سید شعبان بخاری نے تیاریوں سے متعلق بتایا کہ ''ہم نے نماز کے دوران سوشل دسٹینسنگ کو یقینی بنانے کے لیے جامع مسجد کے اندرونی حصے کے فرش پر اسٹیکرز لگا دیے ہیں'' ۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ' ہم نے قالین کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ' وہ نماز کے لیے اپنا مصلی ساتھ لائیں'۔ انہوں نے کہا کہ' احتیاط کے طو پر مسجد میں وضو کا بھی نظم نہیں ہے، سبھی نمازیوں کو گھروں سے ہی وضو کرکے آنا ہوگا، حوض کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے تاکہ کورونا انفیکشن سے خود کو محفوظ رکھا جا سکے'۔

delhi jama masjid is ready to welcome worshipers
دہلی شاہی جامع مسجد نمازیوں کی خوش آمدید کے لیے تیار

انہوں نے کہاکہ' میں نمازیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ماسک پہنیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں، جب بھی مسجد کو عوام کے لیے کھولا جائے تو سوشل۔ دسٹینسنگ کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں''۔ اگر دہلی کے تمام مذہبی مقامات سے پابندی ہٹائی جاتی یے تو 10 ہفتہ بعد عوام ان مقامات میں داخل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.