ETV Bharat / city

مرکز نظام الدین کی چابیاں مولانا سعد کے اہل خانہ کو سوپنے کا حکم - Maulana Saad

دہلی ہائی کورٹ نے مرکز نظام الدین معاملے میں دہلی حکومت کی ایک بار پھر سرزنش کرتے ہوئے مرکز کے رہائشی حصے کی چابیاں مولانا سعد اور ان کے اہل خانہ کو سوپنے کا حکم دیا ہے۔

dl_nd_03_maulana  mother appeal in high court_avb_7200880
مرکز نظام الدین
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 10:29 AM IST

دہلی ہائی کورٹ نے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے رہائشی حصہ کی چابیاں دو دن کے اندر مولانا سعد اور ان کے اہل خانہ کو واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

دراصل مولانا سعد کی والدہ نے دہلی ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں ان کے گھر کی چابیاں واپس کی جائیں تاکہ وہ اپنے گھر میں رہ سکیں۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کے جج یوگیش کھنہ نے دہلی حکومت کو حکم نامہ جاری کر کے دو دن کے اندر چابیاں مولانا سعد احمد کے اہل خانہ کو سوپنے کا حکم دیا۔

دیکھیں ویڈیو
جج نے کہا کہ رہائشی حصے کی چابیاں دو دن کے اندر انہیں واپس کی جائیں۔ عدالت نے درخواست گزار سے یہ بھی واضح کیا کہ اگلے حکم تک مرکز نظام کے کسی دوسرے حصے میں داخل ہونے کی اجازت فی الحال نہیں دی گئی ہے، اس بات کا خیال رکھا جائے۔
جج نے مزید کہا کہ رہائشی حصہ کو سیل کرنے کا کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود وہ حصہ اپریل 2020 سے بند ہے۔
مولانا سعد کی والدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ وہ گذشتہ ایک برس سے اپنا گھر چھوڑ کر اہل خانہ کے ساتھ رشتہ داروں کے گھروں میں رہ رہی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ہم لوگوں کو ان کے اپنے گھروں سے نکال کر رشتہ داروں کے گھر رہنے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔

مزید پڑھیں: تبلیغی جماعت کا نوح سے رشتہ

درخواست گزار کی جانب سے سینیئر ایڈووکیٹ ریبیکا جون اور ایڈووکیٹ فضیل احمد ایوبی پیش ہوئے جبکہ دہلی حکومت کی جانب سے امت اہلاوت پیش ہوئے، اس معاملے میں اگلی سماعت نو دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے وقت تبلیغی جماعت کو میڈیا نے ملک میں کورونا کے لئے ذمہ ٹھہرایا تھا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔ اس معاملے مختلف عدالتوں نے حکومتوں اور سرکاری ایجنسیوں کی شدید سرزنش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.