ETV Bharat / city

'دہلی حکومت کے پاس ویکسین کی شدید قلت' - رکاب گنج گرودوارہ میں تعمیر کردہ 400 بستروں والے کووڈ کیئر اینڈ ٹریٹمنٹ سنٹر

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے رکاب گنج گرودوارہ میں تعمیر کردہ 400 بستروں والے کووڈ کیئر اینڈ ٹریٹمنٹ سنٹر کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

satendra jain
satendra jain
author img

By

Published : May 10, 2021, 10:23 PM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ ان کے پاس ویکسین کی شدیدقلت ہے۔ کووکسین کا ذخیرہ ایک دن کا باقی ہے اور کووشیلڈ کا اسٹاک تین سے چار دنوں کا ہے۔

ستیندر جین نے آج رکاب گنج گرودوارہ میں تعمیر کردہ 400 بستروں والے کووڈ کیئر اینڈ ٹریٹمنٹ سنٹر کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران وزیر صحت نے کہا کہ ہمارے پاس ویکسین کی کمی ہے۔ کووکسین کا ذخیرہ ایک دن کا باقی ہے اور کوشیلڈ کا ذخیرہ تین سے چار دنوں کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت کووڈ کیئر اینڈ ٹریٹمنٹ سنٹر کو دوائیاں اور عملے سمیت تمام طبی سہولیات مہیا کرے گی۔ سینٹر کو ایل این جے پی سے منسلک کیا گیا ہے۔ انہوں نے سینٹر کے لئے جگہ مہیا کرانے پر دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے کنٹرول کے حوالے سے امید کی کرن ہے۔ دہلی میں انفیکشن کی شرح 26 سے کم ہوکر 20 فیصد پر آگئی ہے اور کیس بھی آدھے کم ہو رہے ہیں، لیکن پھر بھی ہمیں اپنی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی ہے اور ہر طرح سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

دہلی کے وزیر صحت نے کہا کہ اگر اس سنٹر کے مریضوں کی صحت خراب ہے تو انہیں فوری طور پر ایل این جے پی اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

اس تعاون کے لئے گرودوارہ پربندھک کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 400 بستروں والا ائر کنڈیشنڈ بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا۔ دہلی حکومت نے یہاں تمام طبی سہولیات کا انتظام کیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.