ETV Bharat / city

Delhi Hajj Committee: دہلی میں عازمین حج کی درخواستوں میں کمی

وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی (Mukhtar Abbas Naqvi) کے اعلان کے بعد دارالحکومت دہلی میں یکم نومبر سے عازمین حج کی درخواست جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امسال عازمین حج کی درخواستوں میں کمی آئی ہے۔ صرف 300 درخواست جمع ہوئی ہیں۔

Delhi Hajj Committee
Delhi Hajj Committee
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 11:40 AM IST

دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی (Delhi Hajj Committee) کی جانب سے عازمین حج کے لئے ایک ہیلپ سینٹر کا قیام کیا گیا ہے، جہاں عازمین بغیر کسی اجرت اور پریشانی کے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یکم نومبر سے عازمین حج کو درخواست جمع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تقریباً اعلان کے بعد سے اب تک محض 300 درخواستیں ہی جمع ہوئی ہیں۔

ویڈیو دیکھیے

اتنے کم درخواست جمع ہونے کے بارے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم نے بتایا کہ ابھی درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ میں کافی دن باقی ہیں، اس کے علاوہ حج کی رقم میں مزید اضافہ بھی درخواستیں کم ہونے کی اہم وجہ ہے۔

البتہ عازمین حج ابھی تذبذب کا شکار ہیں کہ رواں برس عازمین حج بیت اللہ کے لیے جا سکیں گے یا نہیں حالانکہ ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی واضح گائیڈ لائن سامنے نہیں آئی ہیں تاہم مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی جانب سے بارہا یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس بار عازمین حج کے لیے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:

  • حج 2022 کا اعلان، لیکن پرائیوٹ ٹور ٹریولس والوں میں تجسس برقرار

    واضح رہے کہ حج کا انتظام و تیاریاں شباب پر ہیں۔ ملکی سطح پر اب تک 20 ہزار سے زائد عازمین حج کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اس میں 60 فیصد درخواستیں موبائل ایپ پر ارسال ہوئی ہے اس میں سے 20 فیصد درخواستیں بغیر محرم خواتین کی بھی ارسال ہوئی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے جن بغیر محرم خواتین نے درخواستیں دی تھیں اور اب کی درخواست یعنی تین ہزار سے زائد بغیر محرم خواتین کو قرعہ اندازی سے مسثتنیٰ رکھا جائے گا اور انہیں براہ راست حج کا موقع فراہم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.