اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کئے گئے تالاب میں یمنا اور بارش کا پانی بھر جائے گا اور یمنا میں پانی کم ہونے کے بعد بھی ان تالابوں میں پانی موجود رہے گا جس کا استعمال کیا جائے گا اور آہستہ آہستہ یہ پانی زمین کے اندر بھی جائے گا جس سے آبی سطح میں اضافہ ہوگا۔
تاہم اس پائلٹ پروجیکٹ کی بنیاد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گذشتہ برس رکھی تھی اور یمنا کے ساحل پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا تھا لیکن یمنا میں آئی طغیانی میں سب بہہ گیا تھا، تاہم اس بار کے مونسون سے قبل ہی پائلٹ پروجیکٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا تھا اور اب یہ مکمل ہوچکا ہے۔ بس انتظار ہے یمنا ندی کے آبی سطح کے بڑھنے کا۔
یمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ میں ہوگا تو یمنا اور بارش کا پانی اس پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے بڑے تالابوں کے اندر بھر جائے گا۔
مزید پڑھیں:
دہلی میں 15 اگست کے پیش نظر ہائی الرٹ
ایسا قیاس لگایا جارہا ہے کہ چند برسوں کے بعد دہلی حکومت دہلی میں پانی کی قلت کو ختم کردے گی۔تاہم یہ دیکھنے والی بات ہو گی یہ پائلٹ پروجیکٹ آبی سطح کو بڑھانے میں کتنا کارگر ثابت ہوتا ہے۔