ETV Bharat / city

دہلی حکومت خان اکیڈمی کے ساتھ معاہدے پر غور کر رہی ہے

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں بچوں کی تعلیم کا کوئی نقصان نہ ہو اس لئے تمام اسکولوں کو ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ہدایت کی تھی کہ وہ طلبا کو آن لائن کلاسز دیں، جس کے بعد چھ اپریل سے 12 ویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں۔

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 5:19 PM IST

دہلی حکومت خان اکیڈمی کے ساتھ معاہدے پر غور کر رہی ہے
دہلی حکومت خان اکیڈمی کے ساتھ معاہدے پر غور کر رہی ہے

دہلی حکومت لاک ڈاؤن کے دوران طلباء کو پڑھانے کے نئے طریقے وضع کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، ساتھ ہی 12 ویں جماعت کے علاوہ دیگر جماعتوں کے طلباء کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران ایک آسان اور اچھی طرح سے تیار کردہ تعلیمی منصوبہ تیار کرنے کے لئے خان اکیڈمی کے ساتھ شراکت کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔

ساتھ ہی خان اکیڈمی کے تعلیمی پورٹل پر دی گئی مواد اور وسائل کا استعمال 12 ویں جماعت کے طالب علموں کے لئے پہلے سے چل رہی آن لائن کلاس کے ساتھ شامل کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔

12 جماعت کے طالب علموں کے لئے شروع ہوئے آن لائن پروگرام میں پہلے ہی دن نو ہزار سے زائد طلبا نے رجسٹریشن کر لیا ہے، اسی وجہ سے دہلی حکومت لاک ڈاون کے دوران طلبا کی تعلیم متاثر نہ ہو اس کے لیے خان اکیڈمی کے ساتھ شراکت کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کا مقصد ذاتی مطالعہ کو بڑھاوا دینا ہے۔

طالب علموں کو ذاتی مطالعے کے ساتھ ساتھ آڈیو-ویڈیو کی بنیاد پر متن مواد بھی فراہم کی جائے گی، اور طلبا کے لئے خصوصی ڈآؤٹ سیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں خان اکیڈمی کی ٹیم براہ راست گفتگو کو آسان بنانے اور ہر طرح کی رائے کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اسی کے علاوہ دہلی حکومت خان اکیڈمی کی مدد سے اساتذہ کو بھی تربیت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاکہ اساتذہ تعلیمی سیشن شروع ہونے سے پہلے ہی مؤثر طریقے سے طلبا کے فالو اپ سیشن کے لئے تیار ہوسکیں۔

خان اکیڈمی ایک غیرمنافع بخش تعلیمی تنظیم ہے، جو طالب علموں کے لئے انٹرایکٹو مطالعے کا مواد تیار کرتی ہے اور اسکول کے طلبا کے لیے ذاتی مطالعے کے نئے طریقے شروع کرنے کے لئے بھی کام کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.