قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرق میں واقع جعفرآباد علاقے کا بکرا بازار عید الاضحیٰ کے موقع پر بالکل سونا پڑا ہے، ایسے موقع پر جو بازار کبھی بکروں سے بھرا رہتا تھا اس وقت نہ وہاں بکرے ہیں اور نہ ان کا کوئی خریدار۔
آپ کو بتادیں آئندہ ماہ کے اخیر میں عید الاضحیٰ ہے، جس میں بکروں کی بھی قربانی کی جاتی ہے، ہر برس ان دنوں یہاں بکروں کے خریدار کا ہجوم ہوا کرتا تھا، آج اس بازار میں نہ بکرے ہیں اور نہ ان کے خریدار ہیں۔
کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے بکرامنڈی لگانے کی اجازت نہیں دی ہے، گرچہ گلی محلوں میں کچھ بکرے دکھ بھی رہے تو انہیں کوئی خریدنے والا نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس حالات کے پیش نظر وہاں بکرا فروشوں سے بات کی، انہوں نے بتایا کہ ابھی بکروں کی قیمت کافی کم ہے کیونکہ عوام کے پاس پیسے نہیں ہیں اس لئے کوئی ان کا خریدار بھی نہیں ہے۔
مزید پرھیں:
دہلی میں کورونا کے 1573 نئے معاملے، 2276 صحت یاب ہوئے
بکرا فروشوں نے بتا یا کہ' دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات اور پھر اس کے بعد کورونا وبا کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن سے لوگوں کو نقصان اٹھانی پڑی ہے۔ان سب کی وجہ سے یہاں کی عوام کو کافی خسارہ کا سامنا ہے۔لوگوں کے پاس جب بنیادی ضرورت کے لئے پیسے نہیں ہیں تو وہ قربانی کس طرح کریں گے۔