ETV Bharat / city

دہلی: متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز - غیر معمولی اضافہ

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بدھ کے روز کورونا کے 428 نئے مثبت واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان نئے معاملات کے ساتھ ، صرف دہلی میں کورونا کیسز کی تعداد 5،532 تک جا پہنچی ہے۔

متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز، 64 ہلاکتیں

author img

By

Published : May 7, 2020, 3:33 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد مین اضافہ ہو رہا ہے۔

متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز، 64 ہلاکتیں
متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز، 64 ہلاکتیں

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں 428 مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تعداد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ صرف 3 مئی کو 427 کیس رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد دہلی میں کل متاثرین کیمجموعی تعداد اب 5،532 ہوگئی ہے۔

متاثرین کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تین دنوں میں پھر ایک مریض کورونا کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے۔جبکہ 2 مئی کو 3 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی، جس کے بعد کل اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔

لیکن اس میں مزید آج ایک اضافہ ہوا ہے اور آج ایک موت نے دہلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 65 کردی ہے۔ تاہم متاثرہ افراد کی کل تعداد کے مطابق اموات کی شرح کم ہو رہی ہے اور یہ 1.18 تک جا پہنچی ہے۔

دہلی کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بدھ کے روز کورونا کے 74 مریض صحتیاب ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ہی اب تک کرونا سے راحت پانے والے لوگوں کی تعداد 1 ہزار542 ہوگئی ہے۔

مجموعی طور پر دہلی میں اب تک 71 ہزار 934 نمونے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی عمر کے تعلق سے بات کریں تو یہاں 50 سال سے کم عمر کے 3 ہزار 822 مریض ہیں، جو کل تعداد کا 69 فیصد ہیں۔

وہیں 50 سے 59 سال کے درمیان مریضوں کی تعداد 861 ہے، جو تقریبا 16 فیصد ہے۔ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر والوں کی تعداد 1 فیصد ہے۔ زیادہ تر ہلاک ہونے والے مریض اس عمر سے ہیں۔

اب تک مرنے والے 65 مریضوں میں سے 33 کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ تھی، جو کل تعداد کا 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

ایک ہی وقت میں 50 سال سے کم عمر کے 11 اور 50-59 سال کی عمر کے 21 مریض ہیں جو بالترتیب 17 فیصد اور کل تعداد کا 32 فیصد ہیں۔ دہلی میں کورونا کے کل مریضوں میں سے 94 آئی سی یو میں ہیں جبکہ 17 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

دہلی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی تھی لیکن اس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ روز مشرقی دہلی کے پانڈو نگر کے گلی نمبر 9 کو سیل کردیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ہاٹ اسپاٹ مقامات کی کل تعداد اب 87 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.