موصولہ اطلاعات کے مطابق، عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی، پانچ رکنی کمیٹی نے اس تعلق سے سفارش کی تھی جس پر شیلا دکشت نے تمام 280 بلاکز کو تحلیل کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ پارٹی کو دہلی سے لوک سبھا کے ایک بھی نشست نہیں ملی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے پھر ساتوں نشست پر قبضہ کرلیا۔ جس کے بعد پارٹی نے از سر نو تمام بلاک کارکنان کے لیے انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔