ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی

author img

By

Published : May 14, 2020, 10:08 PM IST

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ گذشتہ دنوں میں 3 سے 4 روز میں مریضوں کی تعداد دوگنا ہو رہی تھی لیکن اب یہ تعداد 12 روز میں دوگنا ہو رہی ہے.

Decrease in the number of corona patients in Delhi
دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متأثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن اگر ہم دلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے بات پر یقین کریں تو دہلی میں کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اب دہلی میں کورونا وائرس سے متأثر مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے.

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں میں 3 سے 4 روز میں مریضوں کی تعداد دوگنا ہو رہی تھی لیکن اب یہ تعداد 12 روز میں دوگنا ہو رہی ہے.

ایسے میں ہم یہ تو نہیں کہ سکتے کہ دہلی میں حالات قابو میں ہیں لیکن یہ کہنا بھی درست نہیں ہے کہ حالات قابو سے باہر ہیں.

ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ جب لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تو اس دوران ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ بیماری کب تک چلے گی لیکن اب یہ سمجھ آگیا ہے کہ یہ وبا مہینے دو مہینے کی نہیں ہے بلکہ ہمیں اس وبا سے لمبی جنگ لڑنے کی ضرورت ہے.

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں اب تک تقریباً ساڑھے 8 ہزار کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 109 بتائی جا رہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.