لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی دہلی کے تمام بازار بند ہیں۔ نہ تو لوگ گھروں سے نکل کر مارکیٹ تک پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی حکومت کو مارکیٹ کھولنے کی اجازت مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے تاجروں کو بہت نقصان ہو رہا ہے، اب تاجروں کی تنظیم چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مارکیٹ کھولنے کی اپیل کی ہے۔
سی ٹی آئی نے وزیر اعظم مودی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے۔ اس کے ذریعہ تاجروں کی اس تنظیم نے 'آڈ ایون' کے طرز پر مارکیٹز کھولنے کی اپیل کی ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 15 دنوں میں تنظیم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے سیکڑوں کاروباری اداروں کے ساتھ باتیں کیں اور سب نے مشورہ دیا ہے کہ اب مارکیٹس کھلنی چاہئے۔
اس ٹھریر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اب بھی مارکیٹس نہیں کھولے گئے تو تاجر ہر روز ہونے والے نقصانات کو نہیں برداشت کر پائیں گے۔
عام آدمی پارٹی کے تجارتی شعبے کے کنوینر اور سی ٹی آئی کے کنوینر برجیش گوئل نے خاص طور پر وزیر اعلی کیجریوال سے اپیل کی کہ وہ بطور 'آڈ ایوین'مارکیٹ کھولیں، مختلف مارکیٹس کا وقت بھی مختلف رکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اس تعلق سے جو بھی گائیڈ لائن جاری کرے گی ، تاجر ان کی پیروی کریں گے۔