ETV Bharat / city

کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو استثنی کا فائدہ نہ دیا جائے: سپریم کورٹ - کریڈٹ کارڈ ہولڈر قرضدار نہیں

سپریم کورٹ نے بینکوں کے ماہانہ قسط پر کمپاؤنڈ انٹریسٹ پر روک لگانے کے معاملے میں کریڈٹ کارڈ ہولڈروں کو خریدار قرار دیتے ہوئے انہیں چھوٹ کے فائدے سے محروم کرنے کا جمعرات کو حکم دیا۔

supreme court
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 10:15 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے لون موروٹوریم سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ کریڈٹ کارڈ ہولڈر قرضدار نہیں ہے، وہ خریداری کرتے ہیں، نہ کی کوئی قرض لیتے ہیں۔ ایسے میں انہیں کمپاؤنڈ انٹریسٹ پر چھوٹ کا فائدہ نہیں دیا جانا چاہئے۔‘

اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے بنچ کے سامنے درخواست کی کہ عدالت اب اورکسی راحت کے مطالبے پر غور نہ کرے کیونکہ حکومت پہلے ہی اس معاملے میں کافی آگے بڑھ کر قدم اٹھاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بحران سے دوچار شعبوں کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔
بنچ میں جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ بھی شامل ہین۔

سپریم کورٹ نے لون موریٹوریم کے معاملے میں آخری سماعت 14 اکتوبر کو کی تھی۔ اس دوران عدالت نے کہا تھا کہ سود پر سود معافی منصوبہ کا جلد نفاذ کیا جانا چاہئے۔ مرکز نے اس کے لئے پندرہ نومبر تک کا وقت مانگا تھا۔

آج کی سماعت کے دوران وزارت خزانہ اور ریزرو بینک کی جانب سے کئے گئے راحت کے طریقوں کی تفصیلات مسٹر مہتہ نے بنچ کے سامنے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.