سائبر ٹھگوں نے ڈاکٹر راکیش کمار گپتا کے جعلی ای میل کے ذریعہ جیمس عملے کے ملازمین کو مسیج کرکے رقم کا مطالبہ کیا تھا جبکہ کچھ ملازمین نے اس سلسلہ میں ڈائریکٹر سے شخصی رابطہ کیا جس کے بعد جعلسازی کا یہ معاملہ سامنے آیا۔
اسی دوران جیمس کے 2 ملازمین اس دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے اور 20 ، 20 ہزار روپئے ملزم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیئے۔ سائبر سیل کی چھان بین کے بعد تھانہ کاسنہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرنال: چوری کے الزام میں ایک شخص کے ساتھ وحشیانہ تشدد
ڈاکٹر راکیش کمار گپتا نے سائبر سیل کو دی گئی شکایت میں کہا کہ گذشتہ فروری میں ان کا جعلی ای میل آئی ڈی بنایا گیا اور ملازمین کو ای میل بھیجتے ہوئے ان سے رقم کا مطالبہ کیا جسے دیکھ کر ملازمین حیرت زدہ ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو ملازمین نے جعلسازوں کے شکار بنے، انہوں نے کل 40 ہزار روپئے ملزم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیئے۔
اسی طرح کی ای میلز دوسرے ملازمین کو بھیجے گئے تاہم کچھ ملازمین نے شخصی طور پر ڈائریکٹر کو فون کیا اور اس کی جانکاری دی۔ اس وقت وہ شہر سے باہر تھے۔ جب دو ملازمین کی جانب سے رقم منتقلی سے متعلق جانکاری کے بعد سائبر سیل سے اس مسئلہ میں شکایت کی گئی۔ سائبر سیل نے ابتدائی جانچ کے بعد تھانہ کاسنہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔