ETV Bharat / city

دہلی حکومت سے کارپوریشن کا فنڈ جاری کرنے کی اپیل - شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کو طویل عرصے سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کارپوریشن کاونسلر ونییت وہرا نے دہلی حکومت سے کارپوریشن کا فنڈ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

councilor vineet vohra appealed to delhi government to release funds for north delhi municipal corporation
دہلی حکومت سے کارپوریشن کا فنڈ جاری کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 11, 2020, 9:03 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کورونا وائرس سے جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ اپنی خراب معاشی حالت کی وجہ سے بھی مسلسل جنگ لڑنا پڑ رہا ہے۔

کارپوریشن کے مطابق حالت اتنی زیادہ خراب ہوگئی ہے کہ اس کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے رقم تک نہیں ہے اور ملازمین کو ابھی تک فروری سے مارچ تک تنخواہ نہیں ملی ہے۔

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کاونسلر اور ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ونیت وہرا نے بتایا کہ کارپوریشن کو طویل عرصے سے فنڈز نہیں ملے ہیں، اس وجہ سے میں دہلی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ کارپوریشن کو جلد سے جلد اپنے فنڈز کا حصہ دیا جائے تاکہ کارپوریشن ان ملازمین کو تنخواہ بھی دے سکے جو دن رات مسلسل کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑنے کے لیے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر دہلی حکومت شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کو رقم جاری نہیں کرتی ہے، تو اس کے بعد ہم مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کریں گے، کیونکہ میونسپل کارپوریشن کی بہت ساری ضروریات ہیں جو مالی مدد کے بغیر پوری نہیں ہوسکتی ہیں۔

کارپوریشن میں ان دنوں صفائی کے کارکنوں کی بھی کمی ہے لیکن اس کے باوجود ہم علاقے کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برت رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.