ETV Bharat / city

ملک میں کورونا کی شرحِ اموات 1.74 فیصد

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1096 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Corona's death rate in the country is 1.74%
ملک میں کورونا کی شرح اموات 1.74 فیصد
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 3:40 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 ستمبر کو ملک بھر میں 1096 کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہوئی جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے اپنی جانیں گنوانے والوں کی تعداد 68000 سے بڑھ کر 68472 ہوگئی ہے۔

آج وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اموات کی شرح 3.1 فیصد اور مہاراشٹر میں 3.0 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اموات کی شرح 2.9 فیصد، دہلی میں 2.5 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.2 فیصد، مغربی بنگال میں 2.0 فیصد، جموں و کشمیر میں 1.9 فیصد، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد، کرناٹک میں 1.6 فیصد، اتر پردیش 1.5 فیصد ، راجستھان میں 1.3 فیصد، ہریانہ میں 1.1 فیصد، جھارکھنڈ میں 1.0 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد، چھتیس گڑھ میں 0.8 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، اوڈیشہ میں 0.5 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد، کیرالا میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔

Central Ministry of Health and Family Welfare
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت

یہ بھی پڑھیں:

ریا چکرورتی کے بھائی حراست میں

مہاراشٹر میں 3 ستمبر کو سب سے زیادہ 391 کورونا متاثرین نے دم توڑا۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 104، تمل ناڈو میں 92، اترپردیش میں 75، آندھرا پردیش میں 75 اور پنجاب میں 72 مریض دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

اروناچل پردیش، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو، لداخ، منی پور، ناگالینڈ اور سکم میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک بھی موت درج نہیں کی گئی۔ میزورم ملک کی واحد ریاست ہے جہاں اب تک کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.