ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز گذشتہ دو روز تک 10 ہزار سے کم رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر بڑھ کر 12 ہزار سے زیادہ ہوگئے اوراسی دوران وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 11،395 رہی، جس سے ایک بار پھرایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور اس کی شرح 1.25 فیصد رہی۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 79 لاکھ 67 ہزار 647 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،143 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 92 ہزار 746 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 11،395 مریض صحت مند ہو ئے جس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 625 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز 645 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 136571 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 103 مریضوں کی موت سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 550 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: لوک سبھا میں بجٹ پر بحث: وزیر خزانہ کا راہل گاندھی پر طنز
اس وقت ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.32 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.25 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔
۔یواین آئی۔