کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہے ڈاکٹرز ور نرس بھی اس کی زد میں آرہے ہیں۔ دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں کوویڈ-19 کے مریض کے رابطہ میں آنے کے بعد 14 ڈاکٹر، نرس اور کچھ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کچھ سینئر ڈاکٹرز اور نرسز کو پروٹوکال کی بنیاد پر کوارنٹین کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوٹی پر تعینات اسٹاف کو بھی سیلف کوارنٹین کے لیے کہا گیا ہے۔
میڈیکل افسر نے بتایا کہ آر ایم ایل اسپتال میں ایک مشتبہ مریض کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ پہلے اس کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو وارڈ نمبر 11 میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ حالانکہ کووڈ-19 کے ٹسٹ میں نیگٹیو پائے جانے کے بعد مریض کو وارڈ نمبر 6 میں منتقل کردیا گیاتھا۔
حالانکہ جب اس مریض کا دوبارہ ٹسٹ کیا گیا تو دوسری بار مریض کوویڈ-19 سے پازیٹیو نکلی۔ جس کی وجہ سے مریض کو پھر سے وارڈ 11 میں بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ جب سے دہلی میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے شروع ہوئے ہیں تب سے آر ایم ایل اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے۔ اسپتال میں کووڈ-19 کے لیے اہم ٹسٹ اور علاج سہولیات موجود ہیں۔
کیرالہ اور مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔
کیرالہ میں 20 نئے معاملے میں سے 18 لوگ بیرون ملک سے لوٹے ہیں۔ دہلی میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں ایک دن میں 23 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 17 مریض آر ایم ایل اسپتال میں بھرتی کیے گئے ہیں۔
دہلی میں اب تک کورونا کے 72 معاملے ، 369 سیمپل کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہیں۔
رام منوہر لوہیا اسپتال میں بڑی لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کورونا مریض کے رابطہ میں آئے سینئر ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹام، سبھی کو کوارنٹین کیا گیا ہے۔