ETV Bharat / city

اب جیمس میں بھی کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر

گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جیمس) میں کورونا نمونے کی جانچ کی سہولت دستیاب ہو گئی ہے۔ جانچ لباریٹری کے قیام سے نوئیڈا اور اطراف کے لوگوں کو بہت راحت ملے گی۔

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 4:35 PM IST

gims noida
اب جیمس میں بھی کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر

گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، گریٹر نوئیڈا کووِڈ19 کے مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف تو ہے تاہم ابھی تک یہاں کووڈ ٹیسٹ کرنے کی سہولیات نہ ہونے کےسبب طبی عملہ اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

اب تک صرف گوتم بدھ نگر ضلع میں کووِڈ19 کے مریضوں کے نمونے لئے جاتے تھے اور انہیں ٹیسٹ کے لئے ضلع سے باہر کی دیگر لیبس میں بھیجا جاتا تھا اور دیر سے موصول ہونے والی رپورٹس کی وجہ سے مریضوں، خصوصاً خواتین اور کمسن بچوں کو کئی روز تک قرنطینہ میں ہی رہنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

noida

علاقے کے لوگوں کو اس پریشانی سے چھٹکارا دلانے کے لئے، جیمس نے انسٹی ٹیوٹ میں ہی کووِڈ19 کی جانچ کے لئے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

انسٹی ٹیوٹ نے محکمہ کی منظوری کے بعد ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کووڈ19 ٹیسٹ اور جانچ لیبارٹری قائم کرکے کووِڈ 19 کے لیے حاصل کیے گئے نمونوں کی جانچ کا آغاز کیا۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر (بریگیڈیئر) راکیش گپتا نے بتایا کہ اب کووِڈ19 کے مریضوں کی اسکریننگ صرف 24 گھنٹوں میں ہی ہو جائے گی، جس سے مریضوں کو زیادہ عرصے تک قرنطینہ مراکز میں نہیں رہنا پڑے گا۔

چیف میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر شیکھا سیٹھ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ اور بھی بہت سی اقسام کی تحقیقات کرنے کی صمت پر گامزن ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’کووِڈ19 ٹیسٹ کی ذمہ داری انسٹی ٹیوٹ کے ذہین اور تجربہ کار افراد کو سونپی گئی ہے۔‘‘

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.