ETV Bharat / city

بغیرمحرم سفرحج پر جانے والی خواتین کے لیے آئندہ برس فارم بھرنےکی ضرورت نہیں

رواں برس 23 سو خواتین نے بغیر کسی محرم کے حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کے لیے درخواست دیا ہے، جبکہ دہلی سے بغیر کسی محرم کے حج بیت اللہ کو سفر حج پر جانے والی خواتین کی تعداد 8 ہی ہے۔

بغیرمحرم سفر حج پر جانے والی خواتین کے لیے دوبارہ فارم کی ضرورت نہیں

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 8:08 PM IST

رواں برس کورونا وائرس کے سبب بھارت کے تمام عازمین حج کو حج بیت اللہ کی اجازت نہیں ملنے پر ان کا سفر منسوخ کر دیا گیا۔

بغیرمحرم سفر حج پر جانے والی خواتین کے لیے دوبارہ فارم کی ضرورت نہیں

بغیر کسی محرم کے تن تنہا سفر حج پر جانے والی خواتین کے لیے اب آئندہ برس درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے، رواں برس کے درخواست پر ہی انہیں سفر حج پر بھیجا جا ئے گا۔

دراصل وزارت اقلیتی امور کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ جن خواتین نے بغیر کسی محرم کے حج پر جانے کی خواہش ظاہر کی تھی انہیں آئندہ برس درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے انہیں بغیر کسی درخواست کے کے منتخب کر لیا گیا ہے۔جبکہ دیگر عازمین حج کو دوبارہ سے فارم بھرنا ہوگا۔

وزارت اقلیتی امور کی جانب سے دیے گئے اس بیان کے بعد تمام حج تنظیم چراغ پا ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب بغیر کسی محرم کے خواتین کو حج پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے تو ان عازمین کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کیا جا رہا ہے۔

حالانکہ دیگر عازمین حج کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ہے جو کہ سالوں میں نصیب ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود انہیں دوبارہ درخواست دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے اور جنہیں بغیر کسی قرعہ اندازی کے منتخب کیا گیا انہیں آئندہ برس بھی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس 23 سو خواتین نے بغیر کسی محرم کے حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کے لیے درخواست دیا تھا جبکہ دہلی سے درخواست دینے والی خواتین کی تعداد 8 ہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.