ETV Bharat / city

کانگریس کی دستخطی مہم اور احتجاج - etv bharat news

نوئیڈا میں کانگریس کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف دستخطی مہم کے ساتھ احتجاج جاری ہے۔ کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین اور اے آئی سی سی رکن دنیش اوانا کی قیادت میں دستخطی مہم کے دوسرے دن، سیکٹر-105 پیٹرول پمپ پر عوام سے دستخط کروائے گئے۔

Congress signature campaign and protest against inflation
کانگریس کی دستخطی مہم اور احتجاج
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 2:21 PM IST

کانگریس کے سٹی صدر شہاب الدین نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومتیں ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم برسا رہی ہیں، جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

کانگریس کے ممبر دنیش اوانا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سیکٹر 93 کانگریس کے دفتر سے سیکٹر 105 پیٹرول پمپ تک مارچ کرتے ہوئے کانگریس کے عہدیدار سیکٹر 105 پٹرول پمپ پر پہنچے اور پٹرول پمپ پر موجود لوگوں کے دستخط کرائے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کا گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے اور مہنگائی منھ زور سیلاب کی طرح بڑھتی جا رہی ہے جبکہ سرکار احتجاج کے جمہوری اور آئینی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بغاوت کے قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے تبصرے کا خیر مقدم: راہل گاندھی

اس موقع پر راجکمار بھارتی، پسماندہ طبقہ، کانگریس کے ریاستی نائب صدر رام کمار تنور ، ریاستی جنرل سکریٹری پھیرے سنگھ ناگر، پی سی سی ممبران پرمود شرما، لیاقت چودھری ، سابق صدر مکیش یادو ، ضلعی صدر این ایس یو آئی راجکمار مونو ، سٹی صدر ویمن اوشا شرما ، نائب صدر ڈاکٹر سیما ، جنرل سکریٹری دییا شنکر پانڈے ، جنرل سکریٹری رم کمار کمار شرما ، جنرل سکریٹری رضوان چوہدری وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.