کانگریس آئین بچانے اور مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پیر کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر ’ستیہ گرہ‘ کرے گی۔
مودی حکومت کے طریقہ کار اور اس کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا یہ ستیہ گرہ پانچ گھنٹے چلے گا۔
ستیہ گرہ شام تین بجے سے شروع ہو جائے گا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔
اس ستیہ گرہ میں پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی دیگر بڑے رہنما شامل ہوں گے۔
پارٹی سیکرٹری جنرل کے سی وینو گوپال کے مطابق ستیہ گرہ مرکزی حکومت کے تاناشاہ رویہ اور آئینی اداروں پر حکومت کے حملے کے خلاف اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلوں پر پورے ملک میں غصے کا ماحول ہے اور لوگ اپنے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قانون و انتظام برقرار رکھنے کے نام پر اس کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کو دبا رہی ہے۔