کانگریس نے قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی منصوبہ بندی کے لئے سینیئر لیڈر دگوجے سنگھ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت نو لوگوں کو رکن بنایا گیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اس کمیٹی کے قیام اور عہدیداروں کی تقرری کو منظوری دی ہے اور کہا کہ ’’کمیٹی فوری طور قومی امور پر تحریک چلانے اور اس کی حکمت عملی پر غور و خوض شروع کرے۔‘‘
مزید پڑھیں؛ 'حکومت 24 گھنٹے میں 27 ہزار روزگار چھینتی ہے'
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں دگوجے سنگھ اور پرینکا گاندھی کے علاوہ رکن پارلیمان اتم کمار، منیش چترتھ، بی کے ہری پرساد، ریپن بورا، ادت راج، ڈاکٹر راگنی نائک اور زبیر شامل ہیں۔
یو این آئی