ETV Bharat / city

کانگریس کا حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کے بڑھے دام واپس لینے کا مطالبہ - بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی کمی

کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کی ہے اور حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتوں کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Congress demands withdrawal of higher petrol and diesel prices from the government
کانگریس کا حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کے بڑھے دام واپس لینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 10:47 PM IST

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ پٹرول ، ڈیزل اور کھانا پکانے کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نامناسب ہے، حکومت کو فوری طور پر اسے واپس لینا چاہئے اور ملک کے عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس-جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے اور ان دونوں ایندھنوں سے حاصل ہونے والے فائدے سے اپنا خزانہ بھرنے کے بجائے حکومت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی کمی کا فائدہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کے بعد عوام کو پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور ایکسائز ڈیوٹی کے ذریعہ حاصل ہونے والے منافع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

قابل غور ہے کہ حکومت نے آج مسلسل چوتھے روز ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے دہلی سمیت تمام میٹروز میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے اور ڈیزل میں 24 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.