ETV Bharat / city

کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھوٹالہ میں 26 اکتوبر کو سزا

راؤز ایونیو میں واقع بیورو کی خصوصی عدالت کے جج بھرت پراشر نے 26 اکتوبر کے لئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے تمام قصورواروں کو فیصلہ کے دن حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Coal scam
Coal scam
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 6:34 PM IST

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے اٹل بہاری باجپئی کی حکومت میں کوئلہ کے وزیر مملکت رہے دلیپ رائے اوردیگر کے خلاف 1999 میں جھارکھنڈ میں کوئلہ بلاک الاٹمنٹ معاملہ میں بے ضابطگیاں کرنے کے جرم میں 26 اکتوبر کو سزا سنائے گی۔

راؤز ایونیو میں واقع بیورو کی خصوصی عدالت کے جج بھرت پراشر نے 26 اکتوبر کے لئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے تمام قصورواروں کو فیصلہ کے دن حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

رائے کے علاوہ کوئلہ کی وزارت کے دو سابق افسر پردیپ کمار بنرجی اور نتیانند گوتم اور کیسٹرون ٹکنالوجیز لمیٹڈ (سی ٹی ایل) کے ڈائرکٹر مہیندر کمار اگروال کو بھی ا ان بے ضابطگیوں میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

سزا یافتہ افراد کے وکیل نے عدالت سے اپنے مؤکلوں کی عمر اور صحت کے پیش نظر سزا میں نرمی برتنے کی اپیل کی تھی جبکہ حکومتی فریق نے زیادہ سے زیادہ سزا دینے پر زور دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.