ETV Bharat / city

'کورونا کے خلاف جنگ میں صفائی سب سے اہم ہتھیار'

دہلی پولیس کے ذریعہ منائے جانے والے صفائی ویک کے دوران لاڈلی فاؤنڈیشن نے مشرقی دہلی کے مدھو وہار پولیس اسٹیشن میں بھارت پیٹرولیم کے اشتراک سے حفظان صحت کی کٹ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا۔

ladli foundation and bharat petroleum distribute hand sanitizer

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 9:01 PM IST

اس موقع پر دہلی کے اے سی پی وجئے کمار، مدھو وہار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راجیو کمار، لاڈلی فاؤنڈیشن کے صدر دیویندر کمار اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

ویڈیو

اس دوران کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن وارئرز دہلی پولیس کے جوان، سماجی تنظیموں کے کارکنوں کو کوڈ۔19 کی روک تھام کے لیے کورونا پروٹیکشن کٹز تقسیم کی گئی۔ اس کٹ میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کاڑھا اور حفظان صحت کے لیے سنائیٹائزر، ماسک اور صابن فراہم کیا گیا۔

اے سی پی وجے کمار نے کہا کہ' عوام کو اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا، احتیاط اور صفائی سے ہم اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں'۔ لاڈلی فاؤنڈیشن کے دیویندر کمار نے کہا کہ' بھارت پیٹرولیم کے تعاون سے اسے بنایا گیا ہے۔ کورونا سے لڑائی میں صفائی ہی سب سے اہم ہتھیار ہے۔'

کورونا کو شکست دینے والے ایس ایچ او راجیو کمار نے کہا کہ صفائی ہی کورونا سے بچنے کا ایک راستہ ہے۔ جب تک زندہ ہوں عوامی خدمات جاری رکھوں گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.