ETV Bharat / city

سنیما کا معاشرتی فلاح و بہبود کے تیئں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار: گوئل

author img

By

Published : Jan 31, 2021, 3:08 AM IST

دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے کہا ہے کہ سنیما کا سماجی فلاح و بہبود کے تیئں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔

Ram Niwas Goel
دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل

رام نواس گوئل نے سنیچر کو یہاں بطورِ مہمانِ خصوصی یہاں فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم (او ٹی ٹی) ’کِک ‘ میں آنے والی سیریز آدمی کے 10 رنگ ‘ کی پہلی کڑی ’ کوشش‘کے مہورت پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ’خواتین کو بااختیاربنانا ‘ کو مضبوط کرنے کی سمت میں اس فلم کا بہت اہم کردار ہے۔

اس موقع پر موجود بطورِ مہمان ذی وقار نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین وشواس ترپاٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سنیما کے لئے معاشرے کو مثبت سمت میں لے جانے کی ذمہ داری نبھانا ضروری ہے ۔

مسٹر ترپاٹھی نے کہا ’’فلمیں ہمیں معاشرے سے مربوط کرتی ہیں ۔ جرم ، محبت ، نفرت ، خاندان ، روحانیت وغیرہ ہر شعبے کی جھلکیاں سینما میں دکھائی دیتی ہے ، اس لئے سنیما پر بھی سماج کا آئینہ بن کر اسے بیدار کرنے کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

ڈیجیٹل فلم پلیٹ فارم (او ٹی ٹی) ’کک ‘ پر فلم پروڈکشن آرگنائزیشن کی مسکان موویز انٹرنیشنل کی آئندہ فلم سیریز ’ آدمی کے 10 رنگ‘ کی پہلی کڑی ’کوشش‘ میں منوج بخشی ، شلپا اور ڈاکٹر اشوک شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.