ETV Bharat / city

اگلے سال بنگال میں بی جے پی حکومت سازی کرے گی: امت شاہ - بنگال میں حکومت

اس دعویٰ کے ساتھ کہ بنگال میں تبدیلی ناگزیر ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ اگلے سال 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت سازی کرے گی۔

Amit Shah
امت شاہ
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 5:17 PM IST

مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع کے پوباگن میں انقلابی لیڈربرسا منڈا کے مجسمے پر گل پوشی کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کے تئیں عوامی مقبولیت نظر آرہی ہے، اس سے یہ قوی امید پیدا ہوگیا ہے کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب میں تبدیلی ضرور ہوگی اور ممتا بنرجی کا زوال یقینی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مغربی بنگال کو ’’ سونار بنگلہ ‘‘ میں تبدیل کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممتا بنرجی نے غریبوں کے لیے مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں کو روک دیا ہے۔ کسانوں کو فنڈ نہیں مل رہا ہے اور آیوشمان بھارت جیسی مقبول اسکیم سے بھی عوام کو محروم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی 80 اسکیمیں جسے بنگال نے نافذ نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی یہ سمجھتی ہےں کہ مرکزی اسکیموں کو روک کر وہ یہ سمجھتی ہیں کہ بنگال میں بی جے پی کو روک لیں گی تو وہ غلطی پر ہیں۔ ہم یقینا دو تہائی اکثریت سے 2021 میں بنگال میں حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

شاہ جمعرات کی صبح بانکوڑہ پہنچے اور ضلع کے پوباگن میں برسا منڈا کے مجسمے کی گل پوشی کی اور اس کے بعدجنگل محل بانکوڑہ، پرولیا، جھاڑگرام اور مدنی پور اضلاع کے بی جے پی کارکنان کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ۔

میٹنگ کے بعد امیت شاہ سے بانکوڑہپولیس اسٹیشن کے تحت واقع چتردیہی گاؤں کا دورہ کیا اور یومیہ مزدوروی کرنے والے سنتھالی خاندان کے بی بیشن منڈی کے گھر دوپہر کا کھانا کھایا۔اس کے بعد امیت شاہ قبائلی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں اور ان کے مسائل و مطالبات پر کو سنیں گے۔

6 نومبر کو وہ ہندوستانی کلاسیکی گلوکار پنڈت اجئے چکرورتی سے ملنے کے علاوہ شمالی 24پرگنہ ضلع کے جیوتی نگر میں متوا کے کنبہ کے ایک ممبر کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔

خیال رہے کہ جنگل محل کے علاقے میں بڑی تعداد میں شیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کی آبادی ہے ۔ان کے ووٹ کی حصہ داری 40فیصد ہے ۔گزشتہ دس سالوں سے یہ طبقات ترنمول کانگریس کے ساتھ تھے مگر لوک سبھا انتخاب میں یہاں سے پرولیا، بانکوڑہ ،بشنو پور ، جھاڑ گرام اور مدنی پور لوک سبھا حلقے سے بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔اس لحاظ سے امیت شاہ کا یہ دورہ بہت ہی اہم ہے۔

ایک دن قبل ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی متوا سماج اور دیگر قبائلی رہنمائوں سے ملاقات کی تھی اور ان کےلئے مختلف اسکیموں کا اعلان کیا تھا۔

متوا کمیونٹی مغربی بنگال کا ایک بہت ہی اہم مذہبی گروہ ہے۔ 100کے قریب اسمبلی حلقوں میں متوا سماج کے ووٹر اثرانداز ہوتے ہیں۔ترنمول کانگری اور بی جے پی دونوں متوا سماج کا اعتمادجیتنے کی کوشش کررہی ہے ۔اسی کے تحت کل امیت شاہ متواج سماج سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے گھرکھانا کھائیں گے۔

کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے متوا سماج سے اپنے تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے متوا سماج سے قدیم تعلقات رہے ہیں اور کچھ لوگ صرف ووٹ حاصل کرنے کےلئے متوا سماج کی بات کررہے ہیں اور اب ان کےلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں متواج سماج کی ترقی کےلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔متواج سماج کی سربراہ بڑی ماں سے متعلق ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ان کے پاس آتی جاتی رہتی تھی اور ان کی ہمدردی اور آشیرواد مجھے حاصل تھا۔کل ممتا بنرجی متواسماج کےلئے ترقیاتی بورڈ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے دس کروڑ روپے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ممتا بنرجی نے امیت شاہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق کچھ بھی بولنے سے قبل ہی یہ اعلان کیا کہ ریاستی ومرکزی حکومت کی زمین پر گھربناکررہنے والے تمام رفیوجیوں کو مالکانہ حق حاصل ہوگا اور انہیں کوئی بھی زمین سے محروم نہیں کرسکتا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے ریلوے اسٹیشن، کالج اور یونیورسٹی بنائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹھاکرباری سے ملحقہ پورے علاقے کی ترقی کے لئے محکمہ سیاحت سے ایک خصوصی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انکول ٹھاکر کے آشرم چکلہ اور کچوا لوک ناتھ مندروں کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ذات پات، مذہبی تفریق سے اوپر اٹھ کر کام کرنے میں یقین رکھتی ہوں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.