ETV Bharat / city

بی جے پی نے آسام میں 70 امیدواروں کی فہرست جاری کی

آسام میں بی جے پی کے ریاستی صدر رنجیت داس پٹاچارکوچی اور ریاستی حکومت کے وزیر ہیمنت وشوا سرما جل کباری سے انتخاب لڑیں گے۔ جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے گوتم دیبروئے سے گفتگو کرتے ہوئے داس نے کہا کہ لوگوں کا ہم پر اعتماد ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں کچھ اثر نہیں ڈال پائیں گی۔

bjp assam election hemanta ranjit das exclusive
بی جے پی نے آسام میں 70 امیدواروں کی فہرست جاری کی
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 10:19 AM IST

Updated : Mar 6, 2021, 10:33 AM IST

بی جے پی اپنے اتحادی پارٹیوں آسام گن پریشد (اے جی پی) اور یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرلز (یو پی پی ایل) کے ساتھ آسام میں مقابلہ کرے گی۔ نشستوں کی ہم آہنگی کے مطابق 126 رکنی ریاستی اسمبلی کی 26 نشستوں کے لیے اے جی پی اور آٹھ نشستوں کے لیے یو پی پی ایل جبکہ باقی 92 نشستوں کے لیے بی جے پی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

پارٹی نے 11 ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیے ہیں جبکہ 11 سیٹوں پر سیڈول ٹرائب اور 4 سیٹوں پر سیڈول کاسٹ امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے موجودہ رکن اسمبلی انگور لتا سمیت چار خواتین پر اعتماد کرتے ہوئے ان کو ٹکٹ دیا ہے۔

ویڈیو

تین مراحل میں ووٹنگ

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن 11 ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ان کی جگہ نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں سوناوال ، سرما اور اے جی پی صدر اتول بورا بھی موجود تھے۔ بی جے پی نے جن 70 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان پر پہلے اور دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست تین مراحل میں ووٹ ڈالنے والی ہے۔

مضبوط ہے بی جے پی

2016 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 60 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ اے جی پی نے 14 نشستوں پر قبضہ کیا تھا۔ یو پی پی ایل حال ہی میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا حصہ بن گیا ہے۔ اس وقت اسمبلی میں اس کا کوئی ممبر نہیں ہے۔ گذشتہ انتخابات میں ، بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی پی ایف) نے بی جے پی اور اے جی پی کے ساتھ انتخاب میں حصہ لیا تھا اور 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار الیکشن میں بی پی ایف نے کانگریس اور اے آئی یو ڈی ایف کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 10:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.