ETV Bharat / city

بی جے پی صدر کا کانگریس پرتلخ طنز - j p nadda on congress leader

بھارت چین تنازعہ معاملے پر جے پی نڈا نے ٹویٹ کرکے کانگریس پارٹی کی سخت تنقید کی ہے۔

BJP
BJP
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 2:08 PM IST

لداخ کی گلوان وادی میں بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے والی کانگریس پارٹی اور اس کے رہنما راہل گاندھی پر بدھ کے روز بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسترد کیا گیا خاندان پوری اپوزیشن کی آواز کیسے ہوسکتا ہے۔

جے پی نڈا نے آج کئی ٹوئٹ کرکے کانگریس پر زور دار حملے کئے۔ انہوں نے لکھا ’’ایک مسترد کیا گیا خاندان پوری اپوزیشن کے برابر نہیں ہے۔ ایک کنبہ کا مفاد ملک کا مفاد نہیں ہے۔ آج ملک متحد ہے اور ہمارے مسلح دستوں کی حمایت کررہا ہے۔ یہ اتحاد اور یکجہتی کا وقت ہے‘‘۔

ٹویٹ 1
ٹویٹ 1

وزیراعظم کے ساتھ چین کے معاملے پر 19 جون کو ہوئی کل جماعتی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے ایک دیگر ٹوئٹ میں بی جے پی صدر نے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے سوال پوچھنا۔ کل جماعتی میٹنگ میں صحت مند بحث ہوئی تھی۔ میٹنگ میں کئی اپوزیشن رہنماؤں نے قیمتی مشورے دیئے اور مرکزی حکومت کو آگے کے اقدامات کے لئے پوری حمایت دی۔ صرف ایک کنبہ الگ رہا۔

ٹویٹ 2
ٹویٹ 2

انہوں نے کہا کہ ’’ایک کنبہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہم نے ملک کی ہزاروں کلومیٹر زمین گنوا دی۔ سیاچن گلیشیئر تقریباً چلا گیا اور ابھی بہت کچھ ۔۔۔۔ اس لئے کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ملک نے انہیں مسترد کردیا ہے۔

ٹویٹ 3
ٹویٹ 3

واضح رہے کہ 15۔16 جون کی شب گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سنتوش بابو سمیت 20 جوان شہید ہوگئے تھے۔ چین کے بھی بڑی تعداد میں فوجی مارے جانے کی رپورٹ ہے اگرچہ چین نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کوئی بھی چینی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔

اس واقعہ کے بعد وزیراعظم مودی پر مسٹر گاندھی مسلسل تنقید کررہے ہیں اور انہیں’سریندر مودی‘ تک کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.