ETV Bharat / city

’کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے‘ - بھارتیہ جنتا پارٹی

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے بڑھتے ہوئے گراف اور نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بڑھتی مقبولیت سے گھبرا گئی ہے اور ای ڈی سے نوٹس بھیجوا کر ہماری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

’کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے‘

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 7:52 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس پر عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی سیکریٹری بدھ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ ان کے ہمراہ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر راگھو چڈھا نے بھی تھے۔

راگھو چڑھا نے کہا کہ ’’بی جے پی پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کے بڑھتے ہوئے گراف اور اروند کیجریوال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرائی ہوئی ہے، جو ای ڈی کو ہمارے خلاف استعمال کررہی ہے۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’اتراکھنڈ، پنجاب، گجرات اور گوا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی جانب سے عآپ کو ہراساں کرنے کے لیے ای ڈی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش کے تحت یہ نوٹس بھیج رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: دہلی فسادات: عشرت جہاں کی ضمانتی عرضی پر سماعت ملتوی

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سات برسوں میں بی جے پی کے ایک بھی لیڈر کو ای ڈی کا نوٹس نہیں ملا لیکن عام آدمی پارٹی کو ہر سال نوٹس آئے اور ہمیں ہر معاملے میں کلین چٹ مل جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.