ETV Bharat / city

Environment Minister Gopal Rai: دہلی میں تعمیرات پر پابندی اگلے حکم تک برقرار

دہلی کے وزیر موحولیات گوپال رائے Environment Minister Gopal Rai نے اگلے حکم تک تعمیراتی کام پر پوری طرح سے روک لگا دی ہے، ساتھ ہی تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں کو پانچ ہزار روپیے دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ آج سے دارالحکومت دہلی کی سرکاری اسکول، کالج اور دفاتر کھل گئے ہیں۔

Gopal Rai
Gopal Rai
author img

By

Published : Nov 30, 2021, 10:08 AM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت نے آلودگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں تعمیرات اور مسماری سے متعلق سرگرمیاں اگلے حکم تک روک دی ہے۔ اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ماحولیات گوپال رائے Environment Minister Gopal Rai نے کہا کہ دہلی حکومت تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں کو پانچ ہزار روپے دے گی۔

ویڈیو دیکھیے

گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کی ریڈ لائن آن کار آف مہم Redline online car off campaign کے اگلے مرحلے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مہم کا 15 دنوں کا دوسرا مرحلہ 3 دسمبر کو ختم ہو رہا تھا، اس مہم کو 18 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے دہلی کی گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی Pollution in Dehli سے کچھ راحت ملے گی۔

وزیر ماحولیات نے کہا کہ دارالحکومت دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر 7 دسمبر تک پابندی رہے گی۔ تاہم، ان ٹرکوں میں چھوٹے اور الیکٹرک ٹرک Electric Track in Dehli شامل نہیں ہیں۔ گوپال رائے نے واضح کیا کہ صرف وہی ٹرک جو ڈیزل پر چلتے ہیں اور بھاری سامان لے کر دہلی میں داخل ہوتے ہیں، ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج سے دہلی میں اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر بھی کھل گئے ہیں۔ اس کے لیے دہلی کے مختلف علاقوں میں رہنے والے سرکاری ملازمین Dehli Government employees کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.