ETV Bharat / city

وسیم رضوی کے خلاف شاہین باغ تھانے میں ایف آئی آر درج - ہر شخص کو اپنی پسند کا مذہب اپنانے کا اختیار ہے

ہر شخص کو اپنی پسند کا مذہب اپنانے کا اختیار ہے وسیم سناتن دھرم اپناسکتے ہیں مگر کسی کو حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کا حق نہیں ہے۔ بھارت کے قانون کے مطابق بھی یہ جرم ہے۔ پولس کو قانون کے مطابق ایسے لوگوں کو سزا دلانی چاہیے۔

وسیم رضوی کے خلاف شاہین باغ تھانے میں ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 11:41 AM IST

مرتد اور ملعون وسیم رضوی کو گرفتار کرکے فورآ جیل بھیجا جائے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی جاں نثار رسول قانون اپنے ہاتھ میں لے اور گستاخ رسول کو نقصان پہنچادے، حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والوں کی سرپرستی کرنا بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے شاہین باغ پولس اسٹیشن میں وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وسیم رضوی کے خلاف شاہین باغ تھانے میں ایف آئی آر درج
وسیم رضوی کے خلاف شاہین باغ تھانے میں ایف آئی آر درج

اس موقع پر مجلس کے کارکنان اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ ہمارا ایمان بھی ہیں اور جان بھی، مسلمان روئے زمین پر سب سے زیادہ اگر محبت کرتا ہے تو اپنے نبی ﷺ سے کرتا ہے۔ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے رسول کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔ صرف مسلمان ہی نہیں کوئی قوم بھی اپنے پیغمبر اور مہان پرشوں کی اہانت برداشت نہیں کرسکتی اور نہ کرنا چاہیے۔

کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے دھرم گرو کی شان میں گستاخی کرے۔ صدر مجلس نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کو تکلیف اور دکھ پہنچانے والوں کی سرپرستی کررہی ہے اسی لیے مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ حضرت محمد ﷺ ساری انسانیت کے پیغمبر ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ وسیم رضوی کو گرفتار کرے اور جیل بھیجے۔ وسیم کی اصل جگہ جیل ہی ہے، اس نے قانون کے خلاف عمل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کا مذہب اپنانے کا اختیار ہے وسیم سناتن دھرم اپناسکتے ہیں مگر کسی کو حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کا حق نہیں ہے۔ بھارت کے قانون کے مطابق بھی یہ جرم ہے۔ پولس کو قانون کے مطابق ایسے لوگوں کو سزا دلانی چاہیے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، ان پر ملک سے غداری کے مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.