ریاست جموں و کشمیر میں امرناتھ یاتریوں اورسیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرنے سے جس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔
آج دوپہرپارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں وزیرداخلہ امت شاہ نے داخلہ سکریٹری راجیوگوبا، اجیت ڈووال، وجیلنس بیورو کے سربراہ اروند کمار، ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ (را) کے سربراہ سامنت کمار گوئل اور دیگر اعلی رہنماؤں کے ساتھ پر اسرار طریقے سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اس میٹنگ میں امرناتھ یاترا کے راستے میں شدت پسندانہ حملے کے اندیشے کے مدنظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق معاملوں کا وسیع جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کشمیرمیں سلامتی کی تازہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
واضح ہوکہ جموں و کشمیر میں حکومت کی طرف سے سیاحوں اور یاتریوں کو واپس بلانے کے لیے جمعہ کو جاری کی گئی ایڈوائزری کے بعد ریاست میں سخت کشیدگی کا ماحول ہے، اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان میٹنگز کا دورجاری ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس معاملہ میں کسی بھی طرح کا کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا جا رہا ہے۔
دہلی میں وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ - Union home secretary
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں وزیرداخلہ امت شاہ نے داخلہ سکریٹری راجیوگوبا، اجیت ڈووال، وجیلنس بیورو کے سربراہ اروند کمار، ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ (را) کے سربراہ سامنت کمار گوئل اور دیگر اعلی رہنماؤں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔