ETV Bharat / city

اجے ماکن کا وزیر اعلی کیجریوال سے دہلی میں فوری لاک ڈاؤن کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 1:52 PM IST

بدھ کے روز دہلی حکومت کی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Ajay Maken
Ajay Maken

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر دن بہ دن ریکارڈ نئے کیسزاور عالمی وبا کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجے ماکن کا وزیر اعلٰی کجریوال سے دہلی میں فوری لاک ڈاؤن کا مطالبہ

بدھ کے روز دہلی حکومت کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ماکن نے ٹوئٹ کرکے ریکارڈ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اروند کیجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن نافذ کریں۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 8،593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، جہاں ہزاروں (یا لاکھ سے زیادہ) لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے‘‘۔

خیال رہے دہلی میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،59،975 اوراموات کی مجموعی تعداد 7،228 ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.