ETV Bharat / city

ایم آئی ایم کا دہلی اردو اکادمی کے چیئرمین کی تقرری اور بجٹ جاری کرنے کا مطالبہ

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ریاستی صدر کلیم حفیظ نے اردو اکیڈمی دہلی کے ذمہ داران کے ساتھ وزیر اعلی کیجریوال نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی میٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک ڈرامہ ہے اور دہلی کی عوام اور اردو والوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔

aimim-delhi-president-kaleem-hafiz-slams-delhi-govt-and-delhi-urdu-academy
کیجریوال، سسودیا اکیڈمی کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ کرکے ڈرامہ نہ کریں: کلیم الحفیظ
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:04 PM IST

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہاکہ دہلی حکومت بتائے کہ اردو اکیڈمی کو اردو داں وائس چیئرمین کب ملے گا، بجٹ کب ریلیز کی جائے گی؟ اور خالی پڑی 27 پوسٹ کب پر ہوں گی؟ ڈی ایس ایس بی سے نکالی گئی آسامیوں کو دہلی اردو اکیڈمی سے جوڑ کر سرکار اکیڈمی کو اشتہار کے لیے استعمال نہ کرے۔'

ویڈیو
ان کے مطابق 14 جون کو مجلس کے ریاستی صدر نے ایک پریس کانفرنس میں دہلی حکومت اور اردو اکیڈمی دہلی پر متعدد الزامات لگائے تھے۔ جس کے بعد دہلی حکومت کچھ حرکت میں آئی اور دکھاوے کے لیے میٹنگیں کی گئی ہیں'۔

کلیم الحفیظ نے کہاکہ آخر دہلی کے نائب وزیر اعلی اردو اکیڈمی کو لے کر منہ میں دہی جما کر کیوں بیٹھے ہیں، ڈی ایس ایس بی کے ذریعے جو اردو اساتذہ کی پوسٹ نکالی گئی ہیں ان کو بھرنے کے لیے دہلی سرکار کیا قدم اٹھا رہی ہے؟ کیا اردو اکیڈمی کا کام سرکار کے لیے اشتہار بازی کرنا ہے یا اردو ادب شاعروں ادیبوں اور اردو کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے؟ سرکار بتائے اس نے اردو کے کوالیفائیڈ ٹیچر تیار کرنے کے لیے کیا لائحہ عمل تیار کی ہے؟ مجلس اتحاد المسلمین نے اردو اکیڈمی کا مسئلہ اٹھایا ہے سرکار اردو اکیڈمی سے متعلق اصلاحات کرنے کے بجائے جو کام ہوا ہی نہیں اور ہونا ہے اس کا ڈھنڈورا پیٹنا کیوں چاہتی ہے؟

کلیم الحفیظ نے کہاکہ دہلی سرکار کے شعبہ تعلیم کی جانب سے جو اردو اساتذہ کی آسامیاں نکالی گئی ہیں ان کا اردو اکیڈمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کو اکیڈمی کی خالی آسامیوں سے خلط ملط نہ کیا جائے۔

صدر مجلس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجلس کے ذریعے اٹھائے گئے مسئل پر دہلی سرکار سنجیدگی سےکام کرے اور جلد از جلد اکیڈمی کی ذمہ داری کسی اردو داں کو دے اور یہ بات یاد رکھے کہ مجلس اردو اکیڈمی سمیت تمام اقلیتی اداروں کے کام کاج پر نظر رکھے گی اور تمام معاملات کا تعاقب کرے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.