مشرقی دہلی کے مدھو وہار علاقے میں معمولی سی بات پر دو گرہوں کے درمیان تصادم میں متعدد خواتین اور لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔ جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس پر مقامی لوگوں نے یکطرفہ کارروئی پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے 'دہلی پولیس ہائے ہائے' کے نعرے لگائے'۔
پتھراؤ میں متعدد کو چوٹیں بھی آئیں، جن میں ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
دراصل پورا تنازع پانی کو لے کر ہوا، جس کے بعد پانی کی پائپ لائن کاٹ دی گئی، لیکن ایک گروپ کی جانب سے چھیڑ خوانی کا الزام لگایا گیا اور کہا گیا کہ ادھر سے گزرنے پر فقرے بازی کی جاتی ہے جبکہ دوسرے گروپ نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔
دہلی پولیس کے خلاف نعرے لگانے کا مقصد واضح تھا کہ اس علاقے میں موجود پولیس اس معاملے میں کوئی کارروائی کرتی نظر نہیں آئی، جس سے لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ تاہم بعد میں پولیس نے تمام پہلوؤں کو جاننے کے بعد اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔